پنجاب میں 7 جون سے اسکول کھولنے کا اعلان کر دیا گیا

School

School

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) صوبہ پنجاب میں 7 جون سے اسکول کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اسد کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹڑ ( این سی او سی) کورونا پر قابو پانے کے لئے انتھک کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے، جب تک قوم اس کورونا سے محفوظ نہ ہوجائے کوشش کو جاری رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات 23 جون سے 29 جولائی تک ہوں گے جبکہ 34 اضلاع میں 31 مئی سے تمام کالجز بھی کھول دیے جائیں گے۔

دوسری جانب ایس اوپیز کے تحت تفریحی پارکس کھولنے اور واٹراسپورٹس کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، شاپنگ مالز میں فوڈ کورٹس کوبھی ایس اوپیز کے تحت کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔