پنجاب بھر میں یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کو کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا
Posted on February 1, 2014 By Majid Khan لاہور
لاہور : وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کی سفارشات پر 5 فروری ”یوم یکجہتی کشمیر” کے طور پر منانے کے لئے مختلف پروگراموں کی منظوری دی ہے جس کے تحت یوم یکجہتی کشمیر میں لوگوں کی بھر پور شرکت یقینی بنانے کے لئے 5فروری کو صوبہ بھر میں عام تعطیل ہو گیـ
کشمیری شہدا کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنے اور ان کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گیـوزیر اعلی محمد شہباز شریف کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کشمیر کنونشن سے خطاب کریں گےـ
پنجاب بھر میں ڈویژن اور اضلاع کی سطح پر منتخب نمائندے اور آزاد جموں و کشمیر کے ارکان اسمبلی کشمیر حوالے سے منعقدہ کنونشن سے خطاب کریں گے جبکہ آزادی کے لئے جاری جدوجہد سے یکجہتی کے اظہارکے نعروں پر مبنی بینرز تمام شہروں میں لگائے جائیں گےـ
ڈویژن کی سطح پر کشمیر کی آزادی کی تحریک سے متعلقہ تصویری اور پینٹنگ نمائش منعقد کی جائیں گی ـڈویژنل ،ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر تعلیمی اداروں میں تقریری مقابلے منعقد کئے جائیں گے ـکشمیری بھائیوں کے ساتھ جذبہ خیر سگالی اور یک جہتی کے اظہار کے لئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گیـ
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com