پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان، بالائی سندھ اور کشمیر میں بارش کی پیشگوئی

Rain

Rain

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اور بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ دو سے تین دن میں پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، بالائی سندھ اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں۔

پنجاب کے شہر وں ملتان ، فیصل آباد ، سرگودھا ، سمیت دیگر شہروں میں گرمی کی شدت برقرار ہے ،بلوچستان میں جعفر آباد ، نصیر آباد ، سبی میں موسم گرم جبکہ ژوب زیارت پشین چمن سمیت بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر آبرالود ہے ۔خیبر پختونخوا کے شہروں میں موسم کافی بہتر ہے۔

آج صبح سب سے زیادہ درجہ حرارت اوکاڑہ میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ،ملتان اور رحیم یار خان میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔