پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی شہر دھند کی لپیٹ میں

Fog

Fog

پنجاب (جیوڈیسک) پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دھند نے ہر منظرکو دھندلا دیا ہے، موٹروے اور جی ٹی روڈ پر کئی مقامات پر حد نگاہ صفر ہو گئی ہے۔ لاہور میں فلائٹس آپریشن شام سے ہی معطل ہے۔ پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی شہردھند کی لپیٹ میں ہیں۔ علامہ اقبال ائرپورٹ سے فلائٹس آپریشن رات سے بند ہے۔

دھند کے باعث رات 10 بجےکے بعد کوئی پرواز ٹیک آف یالینڈنہیں کر سکی۔ پروازوں میں تاخیر کےباعث مسافروں کو پہلے انکوائری سے رابطہ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ جی ٹی روڈ پر لاہور سے ملتان تک شدید دھند ہے۔ کئی مقامات پر حدنگاہ صفر ہو چکی ہے۔ موٹروے ایم ون کو پشاور سے صوابی تک بند کر دیا گیا ہے اور ٹریفک کو صوبی انٹرچینج سے جی ٹی روڈ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ موٹروے ایم ٹو لاہور سے اسلام آباد پر حد نگاہ 10 سے 15 اور بعض مقامات پر 70 سے 80 میٹر ہے اور اسے ہیوی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو دوران سفر فوگ لائٹس کے استعمال اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے پر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔