لاہور (جیوڈیسک) لاہور ملک میں مون سون بارشیں شروع ہوگئیں جس سے گرمی کی چھٹی ہو گئی، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں برستے بادلوں نے موسم خوشگوار کر دیا ہے۔ حالیہ بارشوں کا سلسلہ پیر تک جاری رہے گا۔مون سون بارشوں کا پہلے آغاز ہوا ہے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے شہروں میں۔
گوجرانوالہ اور گردونواح میں موسلا دھار بارش سے ہر طرف جل تھل ایک ہوگیا ہے۔ نشیبی علاقوں کی سڑکوں پر پانی جمع ہے تاہم وقفے وقفے سے جاری بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ گجرات، پسرور، چیچہ وطنی سمیت دیگرشہروں میں بھی بارش سے گرمی کی شدت کم ہوئی ہے۔
بارش اتنی ہوئی کہ کئی علاقوں میں پانی بھی جمع ہو گیا ہے ، راولپنڈی اسلام آباد میں بادل رات برس کر رک تو گئے لیکن شہر میں اب بھی چھائی ہے، خیبرپختونخوا میں صوابی اور اس کے گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، آزاد کشمیر کیشہر بھمبر اور گردونواح میں بھی وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں موسم بدستور گرم ہے اور یہاں کے لوگ بارش کا انتظار کر رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کا یہ سلسلہ پیر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مری میں 65 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔