کراچی (جیوڈیسک) سندھ ، اور بلوچستان میں گرمی مزید بڑھ گئی ہے۔ پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور بالائی علاقوں میں گرمی تو نہیں پر موسم خشک ہے۔ سندھ میں حیدر آباد ، جیکب آباد ، بدین ، نواب شاہ میں پھر سے گرمی بڑھ گئی ہے۔ یہی حال بلوچستان کا ہے۔
نصیر آباد ، جھل مگسی ،خضدار ،نوشکی سمیت دیگر علاقوں میں سورج کی تپش نے لوگوں کو گھروں میں رہنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اُدھر پنجاب میں ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، چنیوٹ، چیچہ وطنی ، گوجرانوالہ میں حبس سے گرمی اور بڑھ گئی ہے۔
جبکہ فیصل آباد ، مری اور دیگر علاقوں میں موسم خشک ہے۔ خیبر پختونخواہ اور بالائی علاقوں میں موسم کافی بہتر ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل کے دوران سندھ کے اکثر مقامات جبکہ پنجاب ، خیبر پختونخواہ، شمالی مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔