پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ میں دھند کا راج برقرار

Fog

Fog

اسلام آباد (جیوڈیسک) پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کےمختلف علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی شدید متاثر ہورہے ہیں۔

پنجاب کے میدانی علاقوں ، سندھ کے سکھر ڈویژن اور خیبر پختونخوا میں گزشتہ کئی روز سے دھند کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، ملتان ایئرپورٹ پر آج بھی کئی پروازوں کی آمد و رفت منسوخ کردی گئی ہے جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ شیڈول شدید متاثر ہے، اس کے علاوہ حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے موٹر وے پر ٹریففک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے مالاکنڈ ڈویژن کے کچھ علاقوں میں بارش اور ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی ہے، اس کے علاوہ گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ملتان،بہاولپور، ساہیوال، سرگودھا ، ڈی آئی خان ، ڈی جی خان اورسکھر میں گہری دھند کا امکان ظاہر کیا ہے۔