پنجاب (جیوڈیسک)سوئی ناردرن نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے ستائیس ارب کے گیس ڈیفالٹرز کی فہرست جاری کر دی ۔ بڑی بڑی ٹیکسٹائل کمپنیوں کے نام اور واجبات ظاہر کر دئیے گئے۔
سوئی ناردرن کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختون خوا کے ڈیفالٹرز کی فہرست جاری کر دی گئی۔ نادہندگان کی فہرست کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ستائیس ارب روپے کے گیس نادہندگان ہیں۔
فہرست کے مطابق صنعتی اداروں اور کمرشل صارفین نے آٹھ آٹھ ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ گیارہ ارب روپے کے صنعتی اور کمرشل صارفین کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔
سوئی ناردرن گیس کی جارہ کردہ لسٹ کے مطابق فیصل آباد کی ایم ٹیکس ٹیکسٹائل سترہ کروڑ چورانوے لاکھ روپے کی نادہندہ ہے۔ نعیم سنز گیارہ کروڑ روپے کی نادہندہ ہے۔ ایس ایم فوڈ میکرز نو کروڑ روپے کی نادہندہ ہے۔
بیمرا ٹیکسٹائل آٹھ کروڑ روپے کی نادہندہ ہے۔ نشاط ملز سات کروڑ روپے کی نادہندہ ہے۔ بسم اللہ کارپوریشن پر ساڑھے چھ کروڑ روپے واجبات ہیں۔ سوئی ناردرن نے واجبات کی وصولی کے لیے نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔