پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں بارشیں، سندھ اور بلوچستان گرمی کی لیپٹ میں

Punjab Rain

Punjab Rain

پنجاب اور صوبے خیبرپختونخواہ کے مختلف شہروں میں بارشیں جبکہ سندھ اور بلوچستان کے شہر گرمی کی لیپٹ میں ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں ہونے والی بارشوں سے موسم خوشگوار ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہر شدید گرمی کی لیپٹ میں ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور، راولپنڈی اور مالاکنڈ ڈویژن میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش لاہور ائیرپورٹ میں سات ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے راولپنڈی میں آج بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ لاہور اور گوجرانوالہ ،بنوں ،کوہاٹ ڈویژن میں بھی بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب اور بلوچستان اور سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بارش کا امکان نہیں ہے۔۔ سندھ اور بلوچستان کے شہر مسلسل گرمی کی لیپٹ میں ہے۔

سب سے زیادہ درجہ حرارت سکھر میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ نواب شاہ اور سبی میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ بڑے شہروں کے درجہ حرارت کچھ اسطرح رہے۔ اسلام آباد چوتیس، لاہور اور پشاور سینتیس ، کراچی بتیس ، کوئٹہ تینتیس سیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔