پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش متوقع

Rain

Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں کہیں تو سورج آگ برسا رہا ہے تو کہیں موسم خوشگوار ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ ، ژوب، قلات، مکران ڈویژن، ڈی جی خان، لاڑکانہ ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور پہاڑوں پرہلکی برف باری ہورہی ہے جس سے موسم خوشگوار ہے۔ آزاد کشمیر کے گردونواح کا موسم آبر آلود ہے۔

ادھر پنجاب کے شہروں میں حبس سے لوگوں کا برا حال ہے۔ سندھ کے بیشتر شہروں میں گرمی مزید بڑھ گئی ہے۔ جس کی وجہ سے۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے نہروں کا رخ کرلیا ہے۔ بلوچستان میں بھی بدستور گرمی کی لہری جاری ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی تربت ، اور لاڑکانہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت 48 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔