پنجاب کا تمام لینڈ ریکارڈ 2014 تک کمپیوٹرائز کر دیں گے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پٹواریوں کے خلاف نہیں، پٹواری مافیا کو ختم کرنا چاہتا ہوں، 2014 تک پنجاب کی زمین کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر دیا جائے گا۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار کمپیوٹرائز لینڈ ریکارڈ سنٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا.انھوں نے کہا کہ زمینی ریکارڈ کمپیوٹرائز کر نے کے لیے تمام افراد کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے۔

کرپشن ختم کر دیں گے لیکن تھوڑا وقت لگے گا۔ نندی پور پاور پراجیکٹ میں تیس ارب روپے کی کرپشن سامنے آئی، پراجیکٹ کو دن رات کام کر کے مکمل کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کوئی نظام ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جا سکتا۔ عوامی تعاون بھی ضروری ہے۔