پنجاب حکومت نے لاوہ میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر بنانے کا اعلان کر دیا
Posted on July 15, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
تلہ گنگ : پنجاب حکومت نے لاوہ میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر بنانے کا اعلان کر دیا، حالیہ بجٹ میں رقم بھی مختص کر دی گئی،تلہ گنگ اپ ڈیٹس کو دستیاب بجٹ دستاویزات میں پنجاب حکومت نے ضلع چکوال کی تحصیل لاوہ میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر قائم کرنے کا منصوبہ پیش کیا گیا ہےَ
جس کے لئے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے رقم مختص کر دی گئی ہے، سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں معذور افراد، گونگے بہرے اور نابینا بچوں کو مفت تعلیم، ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جائے گی جبکہ طلباء کو ماہانہ آٹھ سو روپے وظیفہ بھی دیا جائیگا۔