لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پنجاب کے حکمران صوبے سے مخلص ہوتے تو 27 کلو میٹرپر 70 ارب روپے لگانے کے بجائے پورے پنجاب کا سوچتے۔
لاہور میں ایک تقریب کے دوران میڈیا گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری لاہور میں موجود تھے۔ شریف برادران کو چاہئے تھا کہ وہ انہیں میٹرو بس کی افتتاحی تقریب میں مدعو کرتے۔
پنجاب کے حکمرانوں نے بہت بڑی قومی رقم صرف ایک سڑک کے مسافروں پر خرچ کر دی جو دانشمندی نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ سوئس حکام کے خط کے بعد مخالفین کے منہ بند ہو جانے چاہئیں۔