لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں لائیو سٹاک اور زرعی مصنوعات کی بیرونی منڈیوں تک رسائی کے لئے سوا دو ارب روپے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ پنجاب حکومت نے ڈھائی سال پہلے لائیو سٹاک مصنوعات دودھ، گوشت، چمڑا، سبزی، چاول اور زرعی اجناس برآمد کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
منصوبے کے تحت کسانوں اور برآمد کنندگان کو ٹرانسپورٹ، کولڈ سٹوریج، عالمی منڈیوں کی تلاش اور رسائی کی سہولت ملنا تھی۔ منصوبے کی تکمیل کے لئے صوبے بھر میں سرکاری تقریبات منعقد کی گئیں۔
کسانوں اور برآمد کنندگان سے رجسٹریشن کے نام پر ساڑھے بائیس ہزار فی کس کے حساب سے وصول کئے گئے تاہم دو برس سے زائد عرصے کے بعد بھی منصوبے پر عمل درآمد کے لیے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔