للیانی کی خبریں 8/6/2014

News

News

پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ملکی تاریخ کی بدترین دھاندلی
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ملکی تاریخ کی بدترین دھاندلی کے خلاف پُرامن احتجاج رہے گا، پاکستان تحریک انصاف کے جلسے نے سیالکوٹ میں نئی تاریخ رقم کری ہے، اپنے قائد عمران خان کے لیے انصافین کا جوش اور جنون دیکھنے والا تھا ،مختلف شہروں میں جلسے کرنے کا جو ہمارا مقصدہے وہ اُن لوگوں کا اعتماد بحال رکھنا ہے جو ملک میں مثبت تبدیلی چاہتے ہیں سیالکوٹ کا جلسہ انتہائی کامیاب اور پُر امن رہا جس کا کریڈٹ سیالکوٹ کی لیڈر شپ جس میں عثمان ڈار،عمرڈار،فاروق عمر مائز،نصرت جمشید اور مومنہ عمران کو جا تا ہے جنہوںنے دن رات محنت کیااور عمران خان کی کام پر مختصر ٹائم میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان کو جمع کیا میں سلام پیش کرتا ہوں تمام سیالکوٹ کی انتظامیاں کو جس میں وومن ونگ پنجاب اور یوتھ ونگ پنجاب کا کردار بھی اہمیت کا حامل ہے،ان خیالات کا اظہار انصافین سعودی عرب کے مرکزی سینئر نائب صدر سینئر رہنماپاکستان تحریک انصاف قصور حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چار حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق کا نہ کروانا اور عدالت سے سٹے آرڈر لے کر عہدوں پر قابض بیٹھے رہنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ن لیک کی حکومت نے ملک کی بدترین دھندلی کروائی ہے جس کی وجہ سے عوام کے جذبات مجروع ہوئے ہیں کیونکہ جعلی مینڈیٹ پر بننے والی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچُکی ہے، مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوگا جو انتہائی خطرناک ثابت ہو رہا ہے، حکومت صرف جیو اور جنگ کو بچانے میں مصروف ہے جو ن لیک کی میڈیا سیل کے طور پر کام کر رہا تھا اور ہے حکومت کا جیو اورجنگ کو بجانا ملک دوشمنی منصوبے پر عمل کرنا ہے جس کا ن لیک کو مینڈیٹ دلایا گیا ہے جو کسی طور پر بھی قبول نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
توانائی کا بحران اب کچھ عرصے کا مہمان ہے
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) توانائی کا بحران اب کچھ عرصے کا مہمان ہے ‘مسلم لیگ (ن) کی حکومت اس بحران کو حل کرنے کی تاریخیں دینے کے بجائے عملی منصوبے شروع کر کے اسے ختم کر رہی ہے اوریہی بات مخالفین سے برداشت نہیں ہو رہی اسی لئے کبھی لندن اور کبھی کینڈا میں جمہوریت کے خلاف سازشیں تیار کرتے ہیں لیکن اب ان کو ناکامی ہو گی 28مئی کو میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا تھا آج وہ معاشی میدان میں ملک کو خود کفیل بنا رہے ہیں پوری قوم ان کے ساتھ ہیں اور ان کے تمام اقدامات کی مکمل تائید و حمائت کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے صدر چوہدری کاشف نیاز نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین کی کو ششوں کے باوجود ترقی و خوشحالی کا یہ سفر جاری رہے گا۔ 28مئی وہ تاریخ ساز دن ہے جس کے بعد دشمن کو کبھی پاکستان پر حملے کی جرات نہیں ہو گی اس روز پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کے نقشے پر پہلی اسلامی ایٹمی قوت کو قائم کیااور وطن عزیز کے دفاع کو ہمیشہ کے ناقابل تسخیر بنا دیا، بات بات پر جنگ کی دھمکیاں دینے والا بھارت گزشتہ 16سالوں سے سکتے میں ہے ایٹمی دھماکے کر کے میاں نوا شریف نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کیا قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد وہ پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے پاکستانی قوم کو سب سے بڑی خوشی دی اور مایوسیوں کے اندھیروں سے نکال کر امید کی کرن دکھائی۔