لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے ایل این جی سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کافیصلہ کیا ہے، جبکہ کوئلے سے بجلی کے حصول کیلئے بھی منصوبہ بندی کی ہے۔
لاہور میں جرمن کمپنی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی بحران کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، ایل این جی سے بجلی کے کارخانے لگانے کے منصوبے پر تیزرفتاری سے آگے بڑھیں گے، وزیراعلی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کراچی سے گیس کی ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب کےمنصوبے پر کام کررہی ہے۔