پنجاب میں بلدیاتی نئی حلقہ بندیوں کے نتائج خطر ناک ہونگے، منظور وٹو

Manzoor Wattoo

Manzoor Wattoo

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر نہ ہوئے تو اپوزیشن کی جماعتوں کے ساتھ مل کر کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

لاہور میں فیصل آباد ڈویژن کے ارکان سے اجلاس کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کرائے جانے کیخلاف تحریک چلانے پر بھی غور کرسکتے ہیں۔ منظور وٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے نتائج بہت خطر ناک ہونگے، حکومت نئی حلقہ بندیوں کے ذریعے بلدیاتی انتخابات سے پہلے ہی دھاندلی کررہی ہے۔