پنجاب میں لاک ڈاؤن 30 مئی تک نافذ رہے گا
Posted on May 16, 2021 By Majid Khan لاہور, مقامی خبریں
Punjab Lockdown
لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن 30 مئی تک نافذ رہے گا۔
عید کے تیسرے روز لاہور میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں، شہریوں کی بڑی تعداد موج مستی اور کھابوں کے لیے باہر امڈ آئی۔
عوام کی جانب سے نہ ماسک کا استعمال کیا گیا، نہ احتیاط کی گئی، نہ سماجی فاصلہ برقرار رکھا گیا اور نہ ہی انتظامیہ کی جانب سے روک ٹوک کی گئی۔
خبر نشر ہوئی تو انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے مال روڈ پر بیرئیر کھڑے کر ديے اور دکانیں بند کروا دیں۔
ادھر لاک ڈاؤن کے باوجود گوجرانوالہ کے ہال میں شادی رچا لی گئی، خبر پھیلی تو انتظامیہ حرکت میں آئی اور شادی ہال سیل کر دیا گیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com