لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب حکومت کو کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتہ توسیع کی تجویز پیش کر دی گئی۔
پنجاب حکومت کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری اعظم سلیمان، سیکرٹری داخلہ مومن آغا اور دیگر نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن کو صوبے میں مزید 1 ہفتہ بڑھانے کی سفارش کر دی گئی۔
اجلاس میں انکشاف ہوا کہ پنجاب میں لاک ڈائون بڑھنے کے بعد کیسز میں اضافہ ہوا اور نرمی کرنے سے عوام گھروں سے باہر نکل آئی۔
چینی ماہرین نے حکومتی کمیٹی کو مزید 2ماہ تک اسمارٹ لاک ڈائون بڑھانے کی سفارش کی جبکہ پنجاب کے تمام کمشنرز نے لاک ڈائون کو مزید ایک ہفتہ بڑھانے کی تجویز دی۔ صوبائی حکومت لاک ڈاؤن کو 26 اپریل سے ایک ہفتے کے لئے بڑھانے پر غور کر رہی ہے۔