پنجاب میں خسرہ کا زور ٹوٹنے کا نام نہیں لے رہا

Punjab

Punjab

پنجاب (جیوڈیسک) پنجاب میں خسرہ کا زور ٹوٹنے کا نام نہیں لے رہا۔ معصوم بچوں کی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ خسرہ سے مزید دو ننھی کلیاں مرجھا گئیں۔ پنجاب میں خسرہ کا معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیل جاری ہے۔ حکومتی اقدامات کئے گئے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوسکا۔ انسداد خسرہ مہم پنجاب کے اٹھارہ اضلاع میں جاری ہے۔ اس کے باوجود فیصل آباد اور شیخو پورہ کے اسپتالوں میں خسرہ سے متاثرہ نئے کیسز سامنے آرہے ہیں اور زیرعلاج مریضوں میں سے مزید دو بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔

پنجاب بھر میں اب تک ہلاکتوں کی مجمعوعی تعداد ایک سو اکیانوے ہوگئی۔ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد اکیس ہزار آٹھ سو سترہ ہوگئی ہے۔ وزیر صحت پنجاب خلیل طاہر سندھو کا کہنا ہے کہ انسداد خسرہ مہم کے لیے اٹھہتر کروڑ روپے کی مزید ویکسین خرید لی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انسداد خسرہ کا تیسرا مرحلہ اٹھارہ جولائی اور چوتھا مرحلہ عید کے بعد شروع ہوگا۔