پنجاب میں خسرہ سے بچائو کی مہم جاری

Measles

Measles

پنجاب میں خسرہ سے بچائو کی مہم جاری ہے ۔ای ڈی او ہیلتھ کے مطابق چھ دنوں میں چودہ لاکھ سے زائد نچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ پنجاب بھر میں خسرہ بچوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔ لاہور، فیصل آباد، لودھراں سمیت کئی شہروں کے ہسپتالوں میں خسرہ کے نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک سو پچیاسی ہو گئی۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالرف کے مطابق انسداد خسرہ مہم کے دوران چھ دنوں میں چودہ لاکھ چورانوے ہزار تین سو پچیس بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔ دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ میں خسرہ کی روک تھام میں ناکامی کیخلاف درخواست کی سماعت میں عدالت نیعدالت نے سیکرٹری صحت کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دے کر مسترد کر دیا۔

ریمارکس دئیے کہ غریبوں کے بچے مر رہے ہیں،غریب کہاں جائیں، ہسپتالوں میں ویکسینیشن موجود نہیں ہے۔ اب کوئی بچہ جاں بحق ہوا تو ہر ذمہ دار کو جواب دینا ہو گا۔ سیکریٹری صحت پنجاب نے کہا کہ خسرہ سے بچائو کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔