پنجاب بھر میں چوبیس گھنٹوں میں خسرہ کے مزید نئے کیسز سامنے آگئے۔ تین بچوں کا تعلق صوبائی دارالحکومت لاہور سے ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں خسرہ سے متاثرہ ننانوے نئے رجسٹرد ہوئے ہیں۔
جن کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔ صوبے بھر میں خسرہ سے متاثرہ رجسٹرڈ کیسز کی تعداد اکیس ہزار آٹھ سو سترہ ہو گئی ہے۔ جن میں سے پانچ ہزار سات سو ستائیس مریضوں کا تعلق صوبائی دارالحکومت لاہور سے ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خسرہ کے موذی مرض کی وجہ سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔