پنجاب میں خسرہ بے قابو ہوگیا، مزید دو بچے جاں بحق ہونے سے صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک سو چوالیس ہو گئی. محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور کے چلڈرن اور میو ھسپتال میں ایک ایک بچے نے دم توڑا ہے۔ جس سے صوبے میں اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک سو چوالیس ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 236 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صرف لاہور میں 33 بچے ھسپتالوں میں داخل کرائے گئے ہیں۔ پنجاب میں ایک سال کے دوران خسرہ سے متاثرہ بچوں کی تعداد 15 ہزار 998 تک پہنچ گئی ہے جبکہ لاہور میں اب تک 4 ہزار 878 بچے متاثر ہو چکے ہیں۔