لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے لاہور سمیت مختلف شہروں میں انٹری ٹیسٹ جاری ہے۔ ٹیسٹ میں صوبے کے 47 ہزار امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
لاہور میں لارنس روڈ کے امتحانی مرکز میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔مجموعی طور پر پنجاب کے 13 شہروں میں 47 ہزار طلباء اور طالبات انٹری ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔
لاہور میں 6 امتحانی مراکز قائم کیے گئے جہاں ٹیسٹ میں ساڑھے چودہ ہزار طلبااور طالبات شریک ہیں۔
ان میں دس ہزار طالبات جبکہ ساڑھے چار ہزار طلباء شامل ہیں۔صوبے کے سرکاری اور نجی میڈیکل اور ڈینٹل میں ساڑھے تین ہزار سیٹیں ان امیدواروں کے لیے رکھی گئی ہیں۔