لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلیے صوبے کے 12 شہروں میں انٹری ٹیسٹ جاری ہے، 42 ہزار سے زائد طلبا اور طالبات ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام صوبے کے بارہ شہروں میں صبح نو بجے انٹری ٹیسٹ شروع ہوئے، انٹری ٹیسٹ صوبے کے سترہ کالجوں میں داخلے کے لیے ہو رہا ہے۔
جن میں سرکاری اور نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالج شامل ہیں، لاہور میں انٹری ٹیسٹ کے لیے چار مراکز قائم کیے گئے ہیں، میڈیکل کالجوں کی 3 ہزار 405 سیٹوں کے لیے 42 ہزار امیدوار ٹیسٹ دے رہے ہیں جن میں طلبہ کیساتھ طالبات کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔