پنجاب میں ادویات کی بڑھتی قیمتیں، محکمہ داخلہ کا متعلقہ حکام کو خط

Medicine

Medicine

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ڈینگی بخار میں استعمال ہونے والی ادویات کی فراہمی معمول پر نہ آ سکی۔

پنجاب میں گزشتہ چند روز کے مقابلے میں ادویات دستیابی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور کہیں کہیں ڈینگی بخار کی گولیاں دستیاب ہیں لیکن سپلائی میں بہتری کے باوجود ابھی تک گولیاں تین گنا زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہی ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب بھی ڈینگی بخار کے لیے استعمال ہونے والی گولیوں کی عدم دستیابی پر پریشان ہے۔

اسی تناظر میں صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے سیکرٹری ہیلتھ، ڈویژنل کمشنرز اور سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو خط لکھا گیا ہے جس میں صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈریپ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ صورتحال کا جائزہ لے، ڈینگی بخار، کورونا اور فلو کی دوائیوں کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے خط میں سفارش کی ہے کہ قیمتیں بڑھانے اور دوائیاں غائب کرنے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بھی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا جائزہ لے۔