لاہور (جیوڈیسک) پنجاب بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہورہے ہیں، اس سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔
تعلیمی بورڈز ملتان،ڈیرہ غازی خان، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، بہاول پور، فیصل آباد اور سرگودھا کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز یکم مارچ سے ہو گا جس کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
امتحانی مراکز کے اطراف غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کرکے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جبکہ سکیورٹی کے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ میٹرک امتحانات میںصبح کے اوقات میں پرچہ 8 بجکر 30 منٹ اور سہ پہر کے اوقات میں پرچہ 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہو گاجبکہ جمعۃ المبارک کو سہ پہر کا پرچہ 2 بجکر 30 منٹ پرشروع ہو گا۔