پنجاب کے وزیر تعلیم نے اسکولوں میں ویکسی نیشن کیلئے ڈیڈلائن دیدی

Dr. Murad

Dr. Murad

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب کے وزیر تعلیم نے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے عملے کو ویکسی نیشن کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔

ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ اسکولوں میں ویکسی نیشن کرانے کے لیے نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے لہٰذا 22 اگست تک تمام سرکاری اور نجی اسکولز کے اساتذہ اور دیگر عملے کی ویکسی نیشن کرانا لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 22 اگست کے بعد کسی بھی فرد کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر اسکول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور ویکسی نیشن نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ اسکول کو سیل کردیا جائے گا۔

واضح رہےکہ ملک میں کورونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے حکومت نے ہر شہری کے لیے ویکسی نیشن کو لازمی قرار دیا ہے۔