لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں تین مزید افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے۔ متاثر مریضوں کی کل تعداد دو سو بیس ہے۔ لاہور میں ڈینگی سے متاثرہ مریض کو میو اسپتال میں لایا گیا۔ فیصل آباد میں ڈینگی کے شکار مریض کو الائیڈ اسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔
ادھر ملتان کے نشتر اسپتال میں میاں چنوں کے رہائشی اکیس سالہ محمد ابراہیم کو شدید بخار کی حالت میں لایا گیا۔ ملتان میں اب تک چھ مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔