لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں ڈینگی وائرس کے حملے جاری ہیں۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید گیارہ افراد اس مرض کا شکار ہو گئے۔ صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد نوسو اٹھہتر ہو گئی۔
پنجاب میں ڈینگی وائرس کیمریضوں کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے، مرض سے متاثرہ گیارہ افراد راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال اور بے نظیر بھٹو ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، راوں برس ڈینگی وائرس سیراولپنڈی میں سات سو اٹھاسی افراد متاثر ہوئے جبکہ لاہور سے اکہتر اور شیخوپورہ سے پینتالیس افراد مرض کا شکار ہوئے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں اورتین ہائی رسک اضلاع میں خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر ڈینگی سرویلنس پر عملدرآمد کروا رہی ہیں۔ رواں برس صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد نو سو اٹھہتر تک پہنچ چکی ہے اورمتاثرہ ایک شخص دم توڑ چکا ہے۔