پنجاب: مزید تین افراد میں ڈینگی کی تصدیق، تعداد 121ہو گئی

Dengue

Dengue

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں مزید تین افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے،ڈینگی کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھنے لگی، پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 121 ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب میں تین نئے مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔

جن میں بتیس سالہ ساجد، بتیس سالہ اظہر اور بائیس سالہ احمد علی شامل ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈینگی کا موسم شروع ہو چکا ہے حکومت اس مرض پر قابو پانے کے لئے اپنے طور پر اقدامات کر رہی ہے تاہم عوام کو بھی چاہئے کہ ڈینگی سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔