پنجاب کے بیشتر شہروں میں سی این جی چار روز کیلئے بند

Punjab Cng

Punjab Cng

پنجاب(جیوڈیسک)پنجاب تین دن بحالی کے بعد پنجاب کیبشتر شہروں کو سی این جی اسٹیشنز کو اگلے چار روز کے لیے گیس بند کر دی گئی۔ گیس لوڈ منیجمنٹ کے تحت ملتان ، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور اور شیخوپورہ ریجنز کو سی این جی اسٹیشنز کو پیر کی صبح چھ بجے سے جمعہ کی صبح چھ بجے تک گیس بندش کا سامنا ہو گا۔

ادھر دوسری جانب بہالپور،فیصل آباد،سرگودھا،جہلم اور اسلام آباد ریجنز کے سی این جی اسٹیشنز کو آج گیس بحال ہونا تھی تاہم پنجاب آنے والی گیس پائپ لائن کو بلوچستان میں تخریب کاری کا نشانہ بنائے جانے کے باعث اِن ریجنز کو گیس بحال نہیں ہو سکی۔

اس طرح پوریپنجاب کو سی این جی کی فراہمی معطل ہے۔ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ سی این جی صارفین سوئی ناردرن گیس اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پورا ہفتہ گیس فراہمی کی جائے۔

اگر ایسا نہیں ممکن تو بحالی کے دورانیہ کو تین سے بڑھا کر چار دن کر دیا جائے تاکہ صارفین کی مشکلات میں کمی آ سکے۔ سی این جی مالکان کا کہنا ہے کہ سوئی گیس محکمہ نے وعدہ کیا تھا کہ گرمی کا موسم شروع ہوتے ہی صارفین کوگیس چار دن کے لیے میسر ہو گی۔