ق لیگ کا مرکز اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان

Q League PTI

Q League PTI

مسلم لیگ قائد اعظم نے پنجاب اور مرکز میں تحریک انصاف کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مل کر اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ قائد اعظم کی قیادت کے درمیان رابطوں کے نتیجے میں دونوں جماعتوں نے پنجاب اور مرکز میں حقیقی اپوزیشن کا موثر کردار ادا کرنے کے لئے مل کر حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف اور مسلم لیگ قاف پارلیمانی عہدوں پر امیدوار بھی متفقہ لائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب میں مسلم لیگ قاف تحریک انصاف کے امیدواروں کو سپورٹ کرے گی۔