پنجاب میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی سخت کرنیکا فیصلہ

Police

Police

لاہور (جیوڈیسک) ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات اور امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم کے جلوس کے روٹ پر ماہر نشانہ باز (سنائپر) لگانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ جلوس میں داخلے کے لئے صرف ایک راستہ متعین کیا جائے گا۔

جبکہ تمام شرکاء کو چار درجاتی سیکورٹی چیک سے گزارنے کے بعد جلوس میں شامل ہونے دیا جائے گا۔ اس سے قبل محرم کے جلوسوں میں تین درجاتی سیکورٹی سسٹم اختیار کیا جاتا تھا۔