پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نامزدگی فارم کی چھپائی شروع

Printing

Printing

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے لیے نامزدگی فارم لاہور اور اسلام آباد کی پرنٹنگ کارپوریشن دفاتر میں چھاپے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام بیلٹ پیپرز اردو زبان میں چھاپے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام امیدواروں کو نئے نامزدگی فارم ریٹرننگ افسروں کوجمع کرانے ہوں گے۔ پرانے شیڈول کے ساتھ فیس جمع کرانے والوں کو نئی فیس جمع نہیں کرانی پڑے گی۔

دوسری طرف امیدواروں کو ووٹ تبدیل کرانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے 30 جنوری تک انتخابی فہرستیں منجمد کر رکھی ہیں تاہم ترجمان کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی شکایات کے بعد سکروٹنگ کے عمل تک ووٹ میں ووٹ کی تبدیلی کی اجازت دی گئی۔