لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، کاغذات ستائیس دسمبر تک جمع ہوں گے۔
بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات جمع کرانے کے دوسرے روز بھی مختلف ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر میں اُمیدواروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے تاہم کاغذات جمع کرانے میں ابھی زیادہ گرمجوشی دیکھنے میں نہیں آ رہی اور نہ ہی ریٹرنگ آفیسرز کے دفاتر میں مناسب انتظامات دیکھنے میں آئے ہیں۔
کاغذات جمع کرانے کا سلسلہ بائیس دسمبر کو شروع ہوا تھا جو ستائیس دسمبر تک جاری رہے گا۔