پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے عمر کی حد 18 سال

Punjab

Punjab

پنجاب میں بلدیاتی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی عمر 21 سال سے کم کرکے 18 سال اور کونسلرز کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بلدیاتی انتخاب میں حصہ لینے کی عمر 21 سال سے کم کرکے 18 سال کر دی گئی اور ہر پنچایت کونسل میں ایک خاتون کو نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یونین کونسل کے چئیرمین اور وائس چئیرمینز کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بھی نہیں لائی جا سکے گی۔ یونین کونسل چئیرمین کی سیٹ خالی ہونے پر وائس چئیرمین ازخود چئیرمین کی حیثیت اختیار کر جائے گا۔ ڈسٹرک کونسل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی اور میٹرو پولیٹن میں عدم اعتماد کی مدت چھ ماہ سے بڑھا کر ایک سال کر دی گئی ہے۔

میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں 9 ڈپٹی مئیر ہونگے اور ڈپٹی مئیر کو کوئی بھی اختیار تفویض کیا جاسکے گا ڈپٹی مئیر چئیرمین اور وائس چئیرمین کا انتخاب پینل کی شکل میں ہو گا جبکہ پانچ لاکھ کی آبادی پر ایک ڈپٹی مئیر ہوگا۔