پنجاب : نئے بلدیاتی ادارے قائم، لاہور میٹرو پولیٹین قرار

Punjab

Punjab

پنجاب (جیوڈیسک) پنجاب بھر میں نئے بلدیاتی اداروں کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ لاہور کو میٹرو پولیٹین قرار دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر میں نئے بلدیاتی اداروں کے قیام کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کو میٹر پولیٹن قرار دیا گیا ہے۔ نئے بلدیاتی اداروں کے مطابق دس ضلعی ہیڈ کواٹرز کو میونسل کارپوریشن جبکہ ایک سو چوالیس شہروں کو ٹان کمیٹی کا درجہ دیا گیا ہے۔

نئی میونسپل کارپوریشنز اور ٹان کمیٹیز میں حلقہ بندیوں کا کام دس اکتوبر تک جاری رہے گا۔ جس کے بعد سترہ اکتوبر تک نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات سنے جائیں گے۔ انتطامیہ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کا کام نومبر کے پہلے ہفتے تک مکمل کرلیا جائے گا۔