پنجاب میں قتل و غارت، بدامنی، بے انصاف اور لاقانونیت اپنے عروج پر ہے، سعدیہ سہیل رانا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ پنجاب میں قتل و غارت، بدامنی، بے انصاف اور لاقانونیت اپنے عروج پر ہے ان پر قابو پانے کے لئے تعلیم، روزگار، معاشی انصاف اور بنیادی ضروریات کو مہیا کرنا بہت ضروری ہے لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت نے ان مسائل کے خاتمے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جس کی وجہ سے موجودہ دور حکومت میں ان مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں وہ پیپلز پارٹی کی طرح ڈھنگ ٹپائو پالیسی پر عمل پیرا ہے، حکمران ہٹ دھرمی چھوڑ کر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔