پنجاب میں نئی حلقہ بندیاں آج سے شروع کی جائیں گی: رانا ثنا اللہ

Rana Sana Ullah

Rana Sana Ullah

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد صوبائی وزیر قانون و بلدیات پنجاب رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت 30 نومبر یا 7 دسمبر کو بلدیاتی انتخاب کرائیگی۔ فیصل آباد میں ایک شادی ہال کی افتتاحی تقریب میں ذرائع سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نئی حلقہ بندیوں کاکام آج سے شروع ہو گا۔

یہ تمام عمل 30 اکتوبر تک مکمل کر کے 4 نومبر کو نوٹی فکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ انھوں نے کہاکہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 30 نومبریا 7 دسمبر کو کرا دیے جائیں گے۔