پنجاب میں غیر جانبدار انتظامیہ کی ضرورت ہے : صوبائی الیکشن کمشنر

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد(جیوڈیسک)تین صوبائی الیکشن کمشنرز نے پولنگ اسٹیشنز کی مجموعی صورت حال سے متعلق اپنی رپورٹ چیف الیکشن کمشنر کو پیش کر دی ہے۔صوبہ پنجاب کے الیکشن کمشنر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پنجاب میں الیکشن کے دوران غیر جانبدار انتظامیہ کی ضرورت ہیتاہم پولنگ ڈے پر امن و امان کی مجموعی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ نہیں۔

رپورٹ میں چار ہزار پولنگ اسٹیشنز کو حساس بھی قرار دیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا کے الیکشن کمشنر نے اپنی رپورٹ میں صوبے میں امن و ا مان کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں پولنگ ڈے پر دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے۔

جبکہ بلوچستان کی مجموعی صورت حال کے پیش نظر صوبائی الیکشن کمشنر نے اپنی پیش کر دہ رپورٹ میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو ان خطرات سے نمٹنے کے لئے پولنگ ڈے پر خصوصی اقدامات کرنا ہوں گے۔