لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے گزشتہ روز بلاول ہاؤس لاہور کے باہر میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کو بچانے کے لیے ایجی ٹیشن کی سیاست میں شامل اس لیے نہیں ہوئی تا کہ غیر جمہوری قوتوں کا راستہ روکا جائے، اگر پیپلزپارٹی ایسا نہ کرتی تو امپائر نے سیٹی بجا دینی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے تدبر اور دور اندیشی کی وجہ سے جمہوریت سرخرو ہوئی ہے۔
میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ اب جمہوریت کو خطرہ ٹل گیا ہے اس لیے پیپلزپارٹی ایک بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ آج کے بعد عمران خان کا ٹیمپو قائم نہیں رہے گا کیونکہ آج انکی مہم کی کلائمیکس ہے اور یہ فطری بات ہے کہ کلائمیکس کے بعد زوال شروع ہو جاتا ہے۔ میاں منظور احمد وٹو نے حکومت پنجاب کے بعض ناعاقبت اندیش اہلکاروں کی مذمت کی جسمیں انہوں نے مال روڈ پر پیپلز پارٹی کے فلیکسز پر اپنے فلیکسز لگا دیئے تھے۔