پنجاب کی سیاست پر جمہوری قبضہ کرنے آیا ہوں :بلاول

Bilawal

Bilawal

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام میرا ساتھ دے ، 2018 کے الیکشن میں پورے ملک میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی۔

بلاول ہائوس میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ ن لیگ والے امیر المومنین بننا چاہتے ہیں ، حکومت دہشتگردوں کا مقابلہ نہیں کر رہی ، دہشتگردوں کا مقابلہ غریب عوام اور پیپلز پارٹی کر رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پیپلز پارٹی کی ایک ایسی واحد جماعت ہے جس نے ملک میں دہشتگردی کیخلاف جنگ کا آغاز کیا ، بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک میں وزارت داخلہ ناکام ہوچکی ہے۔

آج ن لیگ والے جس سی پیک منصوبے پر نام کما رہے ہیں وہ اصل میں ذوالفقار علی بھٹو کا پروگرام تھا۔ میں حکومت کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اگر میرے چار مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو 27 دسمبر کو دما دم مست قلندر ہوگا ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر پنجاب کیلئے دو ارب کی اورنج ٹرین کا منصوبہ شروع ہوسکتا ہے تو گلگت بلتستان کیلئے بھی چند کروڑ تو دیئے جاسکتے ہیں۔