لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے، مزید پینتیس افراد خطرناک وائرس کا شکار ہو گئے۔
لاہور میں ڈینگی سے متاثرہ بیس مریض سامنے آئے ہیں جن میں جناح،گنگا رام اور شاہدرہ ہسپتال میں ایک ،ایک،میو اور نجی ہسپتال میں چار،چار جبکہ سروسز ہسپتال میں نو مریض داخل ہوئے ہیں۔
راولپنڈی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ پندرہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں ایک ڈی ایچ کیو راولپنڈی میں اور چودہ مریض ہولی فیملی ہسپتال میں لائے گئے ہیں، اس طرح پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد چار سو اڑتالیس ہو گئی ہے۔