لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید دس افراد مہلک بیماری کا شکار ہو گئے۔
ڈینگی سے متاثرہ لاہور کے میو اور سروسز ہسپتال میں 2-2، جناح، گنگا رام اور دو پرائیویٹ ہسپتالوں میں 1-1 مریض لایا گیا، بہاولپور کے وکٹوریہ ہسپتال میں دو مریض داخل ہوئے، اس طرح پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد چار سو انسٹھ ہو گئی ہے۔