پنجاب : مزید 6 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

Dengue

Dengue

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں مزید چھ مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، رواں برس کے دوران صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک سو تینتیس تک پہنچ گئی۔

ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں راول ٹاوٴن کا رہائشی اٹھائیس سالہ اکبر، پیتیس سالہ محمد بشیر، کنٹونمنٹ ایریا سے چودہ سالہ بلال، بیس سالہ فاطمہ،چوالیس سالہ جواد اور اٹھارہ سالہ محمد یاسین میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

رواں برس راولپنڈی سیساٹھ، لاہور سیچالیس، شیخوپورہ میں پچیس، حافظ آباد سیچار، ملتان سے دو، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سے ایک ایک مریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد اب ایک سوتینتیس تک پہنچ گئی ہے۔