لاہور (جیوڈیسک)پنجاب میں مزید سات افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہو گئے،مریضوں کی مجموعی تعداد چار سو چودہ تک جا پہنچی۔
پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ڈینگی سے متاثرہ سات نئے مریض رپورٹ ہوئے جن میں چھ مریضوں کا تعلق لاہور اور ایک مریض کا تعلق راوالپنڈی سے ہے۔
اس طرح رواں سال لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد دو سو اناسی ہو گئی جبکہ پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد چار سو چودہ تک جا پہنچی ہے۔