لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں مزید تین افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئے، محکمہ صحت نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کیمفت ٹیسٹ کی ہدایات جاری کر دیں۔
ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں راول ٹاوٴن کا رہائشی باون سالہ عبدالحمید، سترہ سالہ محمد یاسین اور تیس سالہ سائرہ میں ڈینگی وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد مرض کی تصدیق کر دی گئی۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کاوٴنٹرز پر مفت ٹیسٹ کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے، رواں برس صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد اب اڑسٹھ تک پہنچ چکی ہے۔