پنجاب میں بھی 3 سے 5 لوگوں کے مسجد میں نماز ادا کرنے کے احکامات جاری
Posted on March 27, 2020 By Majid Khan اہم ترین, لاہور, مقامی خبریں
Namaaz
لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت پنجاب نے مساجد میں نمازوں کی ادائیگی سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی۔
پنجاب حکومت کے اعلامیے کے مطابق تمام مساجد میں 3 سے 5 لوگ نماز جمعہ اور نماز پنجگانہ ادا کریں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خطیب، امام مسجد، موذن اورکیئر ٹیکر نماز ادا کریں گے جب کہ لوگ گھروں میں نمازیں ادا کریں تاکہ وبا سے محفوظ رہ سکیں۔
اعلامیے کے مطابق حکومت پنجاب نے طبی ماہرین کی ہدایات کی روشنی میں قدم اٹھایا۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے بھی صوبے بھر میں 27 مارچ سے 4 اپریل تک باجماعت نماز اور نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 400 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ تین افراد وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com