پنجاب حکومت عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے
Posted on October 27, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
مصطفی آباد : پنجاب حکومت عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اور منتخب عوامی نمائندوں کے تجویز کردہ عوامی فلاحی منصوبوں کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں، افسران ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ان کے تعمیراتی کام کے معیار کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مشکل حالات میں عوام کے لیے جو فنڈز فراہم کر رہی ہے یہ افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان فنڈز کا درست استعمال کریں۔
منصوبوں کو ادھورا چھوڑنے سے گریز کیا جائے انہوں نے کہا کہ غیر معیاری کام کرنے اور تاخیری حربے استعمال والے کنٹریکٹرز کو بلیک لسٹ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYO لاہور ڈویژن سعید احمد بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) میرٹ پر یقین رکھتی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی شفاف پالیسیوں کی وجہ سے اس سال حج کے دوران ایک بھی حاجی نے کسی قسم کی شکایت نہیں کی جس کا سارا کریڈٹ مسلم لیگ ن کی قیادت کو جاتا ہے۔ سابق دور حکومت میں پانچ سال پیپلز پارٹی حجاج کرام کے پیسوں پر عیاشی کرتی رہی ہے جس کی وجہ سے حج کے دوران بڑے بڑے سکینڈل سامنے آتے رہے ہیں۔